راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، قتل کے مجرم کو عمر قید، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کرتے ہوئے قتل، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید کی سزا بھی سنا دی گئی۔

معمولی تلخ کلامی پر قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید

راولپنڈی کی معزز عدالت نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والے مجرم سرفراز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

واقعے کا مقدمہ جون 2025 میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔

انٹر ڈسٹرکٹ والی بال اور رسہ کشی چیمپئن شپ

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال اسمیش اور رسہ کشی چیمپئن شپ 2026 کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں راولپنڈی، چکوال اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

والی بال مقابلوں میں راولپنڈی پولیس نے پہلی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں چکوال ٹیم پہلے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی دوسرے نمبر پر رہی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزم سے چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی 25 ہزار روپے رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

منشیات فروش گرفتار

تھانہ پیرودھائی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 27 لیٹر شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

یہ کارروائیاں تھانہ پیرودھائی، بنی، چکلالہ، گنجمنڈی، وارث خان اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

مزید خبریں