انمول پنکی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب، کون کون ملوث تھا؟ مزید انکشافات سامنے آگئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی کوکین کوئین انمول پنکی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انمول پنکی کے منشیات فروش گینگ میں خواتین، پولیس اہلکار اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔

ڈیفنس کلفٹن کے تعلیمی اداروں میں منشیات عدیل عرف وکی فروخت کرتا تھا جو براہ راست کوکین کوئین پنکی سے رابطے میں تھا۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

پنکی کا تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک اسکے بعد ’بےبو‘ اور ’حرا‘ نامی خواتین چلاتی تھیں، المکہ کوچ سروس کے ڈرائیور سرور اور عبدالمجید کو بھی دھرلیاگیا، ڈرائیورز سے منشیات وصول کرنے والے نادر خان نامی سپلائر کو بھی پکڑ لیاگیا ہے۔

انمول پنکی گینگ میں پولیس اہلکار کامران بھی شامل تھا جو منشیات سپلائی کا کام کرتا تھا لیکن پولیس ابھی تک پیٹی بند بھائی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

گزشتہ رات کو انمول پنکی کو ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا اور آج عدالت میں بغیر ہتھکڑی کے شاہانہ انداز میں پیش کیا گیا تھا جب افسران سے پوچھا گیا کہ بغیر ہتھکڑی کیوں پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خاتون ہو یا کوئی بھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں جس میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ لگائی گئی ہے دوسری ایف آئی آر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کی درج ہوئی ہے۔

مزید خبریں