پیر,  13 اپریل 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مختلف آپریشنز میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 141.32 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے اطراف کارروائی

حیدرآباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 34 کلو سے زائد منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

دیگر اہم کارروائیاں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے ایک مسافر کے سامان سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی 692 گرام وزنی 4750 زینیکس گولیاں برآمد کی گئیں۔

آبپارہ اسلام آباد میں واقع کورئیر دفتر میں برطانیہ جانے والے پارسل سے 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 27 کلوگرام چرس اور 3.6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

غازی گھٹ ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جس پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کوئٹہ کے زیارت کراس کے قریب ایک گاڑی سے 80 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

مقدمات

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں