مری(سعد عباسی) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر مری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث ملزم سید عابد گیلانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن، درجنوں جرائم پیشہ عناصر گرفتار
ڈی پی او مری نے کہا کہ منشیات اور شراب فروشی جیسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور پُرامن معاشرہ یقینی بنایا جا سکے۔











