اسلام آباد(سعد عباسی) اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر4188 افراد،1829 گھروں ، 93 ہوٹلوں اور548 دکانوں سمیت1588موٹر سائیکلوں اور 646گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ 21غیر ملکیوں سمیت221 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصرکے سدباب کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس تسلسل میں اسلا م آباد پولیس نے رواں ہفتے کے دوران 48سرچ اینڈ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے، ان سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر4188 افراد، 1829گھروں ،93ہوٹلوں، 548دکانوں سمیت 1588موٹر سائیکلوں اور646 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ دورانِ آپریشن 21غیرملکیوں،221 مشکوک افراد سمیت 05 گاڑیوں اور133 موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے جرائم کی مکمل بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں،ان آپریشنز کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں جرائم کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پکار- 15 پر دیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔











