کراچی: تھانے کے اندر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) لانڈھی تھانے کی حدود سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تھانے کے اندر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ہے، حیرت انگیز طور پر تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چور کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔

لاہور: نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار

متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ اسے رقم کے لین دین کے ایک معاملے پر کمپلین سیل انچارج نے تھانے بلایا تھا۔

شہری کے مطابق اس نے تھانے کے اندر کمپلین سیل انچارج کے سامنے ایس آئی ندیم کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان ریکارڈ کروانے کے بعد جب وہ دو گھنٹے بعد تھانے سے باہر نکلا تو اس کی موٹر سائیکل غائب تھی۔

شہری کا کہنا ہے کہ اس نے فوری طور پر مددگار 15 کو موٹر سائیکل چوری کی اطلاع دی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متاثرہ شہری کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں