جمعرات,  05 مارچ 2026ء
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ نے چیف آفسیر ضلع کونسل کو گرفتار کر لیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)چیف آفسیر ضلع کونسل حافظ آباد احمد وقار شاہد پر کرپشن کے سنگین چارجز تھے منڈی بہاؤالدین میں بطور چیف ایگزیکٹو آفسیر میونسپل کمیٹی تعیناتی کے دوران کرپشن کیس کے سلسلے میں انکوائری چل رہی تھی جس کے نیتجے میں گرفتار کیے گئے ہیں.گوجرانوالہ اینٹی کرپشن نے آٹھ ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہونے پر موجود چیف ایگزیکٹو آفسیر ضلع کونسل حافظ آباد جو کہ پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن منڈی بہاؤالدین رہ چکے ہیں کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر منڈی بہاؤالدین تعیناتی کے دوران انکی زیر نگرانی 3 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات جن میں پختہ نالیاں، ٹف ٹائل گلیاں اور سیوریج کی بحالی شامل ہے کے آٹھ منصوبہ جات مکمل کئے گئے جن میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا گیا تاہم دوران انکوائری ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہوئی جس میں سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤ الدین احمد وقار شاہد کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد وقار شاہد اس وقت حافظ آباد میں تعینات ہیں 2022 سے 2025 کے درمیان مختلف تعمیراتی کاموں اور مشینری کی مرمت وغیرہ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے کروڑوں کی کرپشن کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.

مزید خبریں