اسلام آباد: (عرفان حیدر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دو کارروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ کارروائیوں میں 21 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 201.2 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔
کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق:
-
ڈسٹرکٹ اٹک میں ہوٹل کے قریب بس سے 25.2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، اور چار ملزمان گرفتار ہوئے۔
-
ہزار گنجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 174 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایسے حالات میں اے این ایف کی کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ اور ملک میں نشے کے خلاف اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں۔











