منگل,  03 مارچ 2026ء
تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات اسمگلر گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے بین الاضلاعی منشیات فروش کو منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے دس کلو منشیات برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حافظ آباد لیاقت علی بھٹی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ایس ایچ او لیاقت علی بھٹی، ٹیم تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے بین الاضلاعی منشیات اسمگلر ظہیر کو منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے اور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔گرفتار بین الاضلاعی اسمگلر حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں منشیات اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرتا تھا۔گرفتار ملزم سے سپلائرز اور سہولت کاروں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کا کہنا ہے گرفتار منشیات اسمگلر کو مؤثر تفتیش کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ضلع حافظ آباد کو منشیات کے ناسور سے پاک کریں گے۔پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا منشیات فروش قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے .

مزید خبریں