اسلام آباد(عرفان حیدر) ایرنافیڈرل (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.2 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
جامشورو میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔
دیگر اہم کارروائیاں
-
کٹلانگ مردان کے قریب ایک ملزم سے 10 کلوگرام آئس برآمد۔
-
انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب ایک ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔
-
جی ٹی روڈ راولپنڈی پر بس ٹرمینل کے قریب ایک ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔
-
کوئٹہ میں ہسپتال کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 800 گرام ویڈ برآمد۔
تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











