پیر,  27 اکتوبر 2025ء
منگنی ٹوٹنے کی رنجش، لڑکی کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد لڑکے کا سوشل میڈیا پر اعتراف جرم

سرگودھا: سرگودھا میں منگنی ٹوٹںے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی بہن کو سوشل میڈیا پر اعتراف جرم کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی، ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملاکر دے دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

مزید خبریں