راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، پیشہ وارانہ فرائض کی بہترین انجام دہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شاباش اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی، گوجرخان پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/کھلانے والا شخص گرفتار، داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے،13 موبائل فون،لیپ ٹاپ، اور دیگر سامان قمار بازی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/کھلانے والے شخص کو گرفتارکر لیا، داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے،13 موبائل فون،لیپ ٹاپ، اور دیگر سامان قمار بازی برآمد ہوا،زیر حراست شخص نے اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھلانے کا انکشاف کیا، ایس پی صدرکا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جانے گا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات، شراب اور چوری شدہ مال برآمد
راولپنڈی، راول ڈویژن پولیس کی اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں،3 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا،نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،واقعہ کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا،راول ڈویژن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔