منگل,  25 مارچ 2025ء
لاہور: چھٹی لینے کے چکر میں پولیس اہلکار جنسی استحصال کا شکار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور پولیس کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے چھٹی مانگنے پر انسپکٹر کی جانب سے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ کانسٹیبل نے اس معاملے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا دی ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق، وہ سی سی پی او آفس میں تعینات تھا اور جب اس نے متعلقہ انسپکٹر سے چھٹی کی درخواست کی تو اسے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ جب اس نے انسپکٹر کے رویے پر اعتراض کیا تو اسے جواب ملا کہ “کچھ نہیں ہوتا۔”

متاثرہ اہلکار نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ انسپکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔ دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری، ضلع ہنگو میں فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار شہید

مزید خبریں