منگل,  25 فروری 2025ء
حافظ آباد: پولیس حراست سے فرار ملزم کو 48 گھنٹے سے قبل گرفتار کر لیا گیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پولیس حراست سے فرار ملزم بابر علی ولد محمد امیر قوم کھرل سکنہ وجھواں تحصیل پنڈی بھٹیاں کو مقد مہ نمبر 192/23بجرم457/380میں بر ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے واپس تھانہ لا رہے تھے کہ ملزم کالیکی ٹبہ کے قریب موقع پاکر فرارہو گیا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر1 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حوالا ت میں بند کر دیا تھا اور ایس ڈی پی او صدر سرکل رانا جمیل قیصر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی اور ٹارگٹ دیا کہ ملزم کو فلفور گرفتار کیا جائے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او کالیکی منڈی ، ایس ایچ او جلالپوربھٹیاں ، ایس ایچ او کسوکی اور ایس ایچ او سکھیکی منڈی نے مختلف اضلاع میں دن رات ریڈ کیے اور 48 گھنٹوں کے اندر اندر فرار ملزم کو کامیابی سے پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو کو ئی رعایت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار

مزید خبریں