کراچی(روشن پاکستان نیوز) بلوچ کالونی میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے اپنے شوہر کی گردن پر چھری پھیر دی۔
پولیس حکام کے مطابق شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کے لئے اپنا گلا بھی کاٹ لیا، دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہوگیا ، دونوں کے درمیان اس سے قبل بھی دوسری شادی کے تنازعہ پر جھگڑے ہوچکے ہیں، واقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف