هفته,  14  ستمبر 2024ء
ہم زورزبردستی کسی کو بازار بند نہیں کرنے دینگے، ڈی ایس پی صدر سرکل کڑیانوالہ گجرات

گجرات(شہزاد انور ملک،عکاسی: شیرازملک وحسن خان )ڈی ایس پی صدر سرکل کڑیانوالہ گجرات چوہدری شہباز احمد انجرا نےبجلی کےبلوں اور ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال کے دوران کڑیانوالہ بازار کا دورہ کرتے ہوئےامن وامان کا جائزہ لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق چوہدری شہباز احمد انجرا نےکڑیانوالہ بازاردورے کے دوران روشن پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زورزبردستی کسی کو بازار بند نہیں کرنے دینگے اگر کوئی اپنی مرضی سے گھر سے نہیں آتا وہ ایک الگ بات ہے، انہوں نے کہا کہ میں خود سکیورٹی صورتحال کو دیکھ رہا ہے ۔ کڑیانوالہ بڑا بازار ہے ، معمول کے مطابق دکانیں کھلی ہے اور نہ ہی کوئی زبردستی دکانیں بند کروارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا اس حوالے ہماری انجمن تاجران کے نمائندوں سے ہماری بات ہوچکی ہے کہ زور زبردستی کسی کو دکان بند نہیں ہونے دیں گے، یہاں امن وامن قائم ہے اور ساری دکانیں کھلی ہے۔

اس موقع پر چوہدری شہباز احمد انجرا ڈی ایس پی صدر سرکل کڑیانوالہ گجرات نے کڑیانوالہ تھانےکے ایس ایچ او چوہدری احسن گجرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل افسر ہے اور علاقے کے لوگ بھی ان کی کارگردگی سے خوش ہیں، انہوںنے تھانہ کڑیانوالہ کی تزائین اوآرئش میں کلیدی کردار ادا ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات کرپشن کیس، پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او چوہدری احسن گجر نےچوہدری شہباز احمد انجرا ڈی ایس پی صدر سرکل کڑیانوالہ گجرات کو تھانے کا دورہ کرایا۔

چوہدری شہباز احمد انجرانے کڑیانوالہ گجرات تھانےمیں خوبصورت باغیچے کی بھی تعریف کی اور انہوں نے ایس ایچ اوکو بہترین کارگردگی پر شاباش بھی دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News