جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،05 ملزمان گرفتار،03کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم عبدالخالق سے 120گرام آئس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم دانش سے 01کلو650گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم عمران سے 700گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم نعمان سے 550گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عامر سے 530گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News