هفته,  21 فروری 2026ء
والدین پر تشددکرکے گھر سے نکالنے والے چار بیٹے گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ناخلف بیٹوں کا بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ناخلف بیٹوں کا بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،سول لائنز پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اُس کے بیٹوں نے ہم والدین پر تشدد کیا اور ہمیں اپنے گھر سے نکال دیا ہے،سول لائنز پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے خاتون کے چاروں بیٹوں ملزمان کاشف، ثاقب، عاطف اور علی کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ والدین جیسی عظیم ہستیوں سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوسناک امر ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں