اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کینٹ پولیس کا کننک منڈی و گردونواح میں سرچ آپریشن
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کا کننک منڈی و گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں  کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کا کننک منڈی و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 10 دوکانیں، 05 ہوٹل سرائے کو چیک جبکہ 67 اشخاص کے کوائف نوٹ کیے گئے۔
ایس پی  پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News