منگل,  27  اگست 2024ء
نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین،گھریلو ملازمہ ہی ملوث نکلی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ویسٹریج پولیس کی بڑی کاروائی،نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، گھریلو ملازمہ ہی ملوث نکلی،ملزمان سے 01کروڑ روپے سے زائد مالیت کے42تولے طلائی زیورات،04لاکھ64ہزار 820روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی،امپورٹڈ شوز، گھڑی، پرفیوم، ہئیر ڈریسر اور پارچات برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا، گھریلو ملازمہ ہی ملوث نکلی،گرفتار ملزمان میں آمنہ بی بی اور اس کا بھائی شہزاد شامل ہیں،ملزمان سے01کروڑ روپے سے زائدمالیت کے42تولے طلائی زیورات،04لاکھ64ہزار 820روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی،امپورٹڈ شوز، گھڑی، پرفیوم، ہئیر ڈریسر اور پارچات برآمد ہوئے،ملزمہ آمنہ گھریلو ملازمہ تھی جس نے گھر کی چابیاں اپنی والدہ کو دیں تھی،ملزمہ مالک کے ہمراہ مری گئی اور اپنی والدہ اور بھائی کو فون کرکے بتایا کہ گھر خالی ہے،ملزمہ کی والدہ اور بھائی نے گھر کے تالے کھول کر طلائی زیورات، رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لی تھیں۔

ایس پی پوٹھوہار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دیا تھا، ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ آمنہ بی بی اور اس کے بھائی شہزادکو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی والدہ کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالدہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News