بدھ,  15 جنوری 2025ء
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، شراب ،چرس اور اسلحہ معہ  ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم خضر ،یاسر، عادل اور ماجد سے 04 بوتل شراب،نیوٹائون پولیس نے ملزم شہزاد سے 200 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم طیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں