جمعه,  18 اپریل 2025ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عادل سے 01کلو300گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبد الرشید سے 10لیٹر شراب،ملزم زین سے 10لیٹر شراب،دھمیا ل پولیس نے ملزم اشفاق سے 05لیٹر شراب،نیوٹائون پولیس نے ملزم سنی انیل جارج سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں