جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی کاروائی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 06ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں رمضان ،فیاض ،عمر ،شہزاد،عظمت اور سہیل شامل ہیں،تھانہ سٹی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم اظہر کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں