راولپنڈی(کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث02 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان خضر اور فہیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
واقعہ کا مقدمہ شہری سرفراز حسین کی مدعیت میں تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔