راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی ادریس گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 76000 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی ادریس گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ادریس اور بلال شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 76000 روپے برآمد ہوئی۔
متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔