اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد عدنان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم عدنان پرویز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم افتخار سے 04روند پستول 30بور، ملزم اظہر سے 03 روند پستول 30بور، پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم عمر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلر سیداں پولیس نے ملزم انیس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم یاسر سے رائفل 12 بور، صدر واہ پولیس نے ملزم نعمان سے 01 رائفل 223بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم معاذ سے 01 پستول 32 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں