راولپنڈی( کرائم رپورٹر)صدرواہ پولیس کی کاروائی، دس سالہ بچی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، بچی بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے صدر واہ پولیس کو درخواست دی کہ اس کے پڑوسی صابر نے اس کی 10سالہ بچی کو اغواء کر لیا ہے۔
صدر واہ پولیس نے درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا، ایس پی پوٹھوہار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم صابر کو گرفتار کرکے بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے صدرواہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔