راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 05 لیپ ٹاپ، 02 موٹر سائیکل، 03 موبائل فون اورمسروقہ رقم 10 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عبداللہ اور شیر عالم شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 05 لیپ ٹاپ، 02 موٹر سائیکل، 03 موبائل فون اورمسروقہ رقم 10 ہزار روپے برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











