هفته,  21 فروری 2026ء
پشاور: باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو ذبح کر دیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پشاور کے علاقے پھندو قاضی آباد میں ملزم نے ڈھائی سالہ بیٹی طفلکہ مسکان کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ ایاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں مقتول بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا تھا اور گھریلو ذمے داریوں سے تنگ تھا۔

مزید پڑھیں: مندرہ میں میاں ،بیوی قتل،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پرپہنچ گئے

ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں