منگل,  22 اکتوبر 2024ء
صدرواہ پولیس کی کاروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدرواہ پولیس کی کاروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عبد المتین نے میرے12سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، صدرواہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالمتین کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں