جمعه,  05 جولائی 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم رمضان سے 01 کلو 540 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم وحید سے 550 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم عدنان سے 08 لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبدالصمد سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News