اتوار,  22 فروری 2026ء
کار وموٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملو ث04گینگز کے08ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی،کار وموٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملو ث04گینگز کے08ملزمان گرفتار، چوری شدہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 05لاکھ روپے، چوری شدہ 19موٹرسائیکل ،چھینے گئے 17ہزار روپے اوراسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حیدر گینگ کے02 ملزمان عدالت اور علی حیدر سے چوری شدہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 05لاکھ روپے جبکہ طلحہ گینگ کے02 ملزمان طلحہ اور ساجد سے چوری شدہ08موٹرسائیکل برآمد کیے ، دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان عدنان اور وقاص سے چوری شدہ 10 موٹرسائیکل برآمدکیے ۔

رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان زبیر اور عمیر سے چھینی گئی رقم17ہزار روپے، چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکیا۔

ملزمان کی گرفتاری پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے نیوٹائون،دھمیال اوررتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں