راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09 ملزمان گرفتار،10کلو سے زائد چرس اور270 لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم جمیل سے 02 کلو 24گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم عابد سے 01 کلو 650گرام چرس، ملزم ناصر سے 01 کلو 650 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو 260 گرام چرس، ملزم حسنین سے 01کلو 250گرام،ٹیکسلا پولیس نے ملزم طاہر سے 01 کلو 250 گرام، گوجر خان پولیس نے ملزم نعیم سے 700 گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم خرم سے 570 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اعظم270 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











