اتوار,  22 فروری 2026ء
گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان گرفتار، چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان حماد اور تصورریاض کو گرفتارکر لیا،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمدہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں