اتوار,  22 فروری 2026ء
مورگاہ پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مورگاہ پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ روپے،چھینا گیاموبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حیدر عباس کو گرفتارکر لیا ، ملزم سے مسروقہ رقم 01لاکھ روپے،چھینا گیاموبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں