جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ05 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثقلین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ05موٹرسائیکل اور رائفل222بور برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News