جمعرات,  06 جون 2024ء
ریس کورس پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد بلا ل کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم محمد بلال نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے شہری خرم کو زخمی کر دیا تھا۔
اشتہاری مجرم رواں سال سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News