اتوار,  08  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی ، 04ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی ، 04ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز ، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان شعیب ، دلاور اوراجمل خان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز ، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ، دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کرکے ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News