اتوار,  28 اپریل 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،9ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،09ملزمان گرفتار،ساڑھے 04کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائو ن پولیس نے ملزم شیراز سے 01کلو360گرام چرس، ملزم عبدالحبیب سے 680گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم انور سے 220گرام چرس، ملزم علی شہزاد سے 210گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم نصراللہ سے 550گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسد خان سے 240گرام چرس، ملزم عامر سے 260گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم محمد ظریف سے 520گرام چرس ،کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News