منگل,  31 مارچ 2026ء
سید انیس الحسین نقوی کی اہلیہ محترمہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سید انیس الحسین نقوی کی اہلیہ محترمہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ انہیں بریڈفورڈ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
سید انیس الحسین نقوی اپنی اہلیہ کی تجہیز و تدفین کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

مرکزی امام حسین کونسل کی طرف سے اظہارِ تعزیت اسلام آباد 31 مارچ: پی ٹی سی ایل کے سابق چیئرمین سید انیس الحسین نقوی کی اہلیہ محترمہ 74 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں انتقال کر گئیں۔ وہ اپنے بچوں سے ملنے کے لیے بریڈفورڈ گئی ہوئی تھیں۔

سید انیس الحسین نقوی اپنی اہلیہ کی تجہیز و تدفین کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ بیگم سید انیس الحسین نقوی کے ایصالِ ثواب اور قل خوانی کے لیے آج امام بارگاہ امام الصادقؑ میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

مجلس سے علامہ آغا شیخ شفاء نجفی نے خطاب کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی۔

مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غزنفر مہدی نے سید انیس الحسین نقوی سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں