اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سمارٹ سٹی بورڈ آف گورنرز کا ایک اہم اجلاس طارق شریف بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پوٹھوہار یونیورسٹی سے متعلق تعلیمی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 2026 کے داخلوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر طارق شریف بھٹی نے کہا کہ پوٹھوہار یونیورسٹی نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کر کے ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں طلبہ کو عملی میدان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید اور ہنر پر مبنی (اسکلڈ بیسڈ) پروگرامز شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔











