سلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وما ارسلنا الا رحمت اللعالمین انٹرنیشنل تین روزہ 88 واں سالانہ عرس مبارک صاحب لولاک احمد مجتبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ب فیضان نظرخواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغ اسلام حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم صاحب تاجدار تصوف شہنشاہ ولایت قیوم پنجم پیر لاثانی قندیل نورانی شہباز لامکانی محب آیات قرانی عاشق صاحب لولاک احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مورخہ 10٫11٫12 اپریل 2026 کو موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں منایا جائے گا-10 اپریل 2026 عظیم الشان عرس مبارک صاحب لولاک کا آغاز بعد از نماز فجر ہوگا- جس میں ختم خواجگان حلقہ ذکر محفل میلاد مصطفی سے باقاعدہ آغاز ہوگا – جس میں پورے ملک سے اور پوری دنیا سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام ،مفتیان عظام ،قرا حضرات، اندرون بیرون ملک سے آئے ہوئے مریدین زائرین اور خلفاء عظام بھی کثیر تعداد میں شرکت فرمائے گے- صبح 07 بجے زا ئرین اور مہمانوں کے لیے ناشتے کا وسیم انتظام ہوگا- سارے دن اندرون بیرون ملک سے ائے ہوئے زائرین اور مریدین کی کثیر تعداد خواجہ محمد معصوم صاحب اور قبلہ عالم کے مزارات پر ذکر اور درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ گل پاشی کرتے ہوئے چادر پوشی کریں گے-اس دوران سارے دن زائرین مریدین اور خلفہ عظام کی کثیر تعداد حلقوں کی صورت بنا کر محفل میلاد مصطفی و محفل ذکر کا انعقاد کریں گے جس میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کسی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جائے گی جس میں علماء کرام خطیب حضرات کی بھرپور شرکت ہوگی اس دوران نعت خوان حفاظ اور قرا حضرات اپنی نعتوں سے اور قرت سے حاضرین محفل کے قلوب کو منور فرمائیں گے شام کو بعد از نماز عصر مزار پاک قبلہ عالم اور خواجہ خواجگان عالمی مبلغ اسلام حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کہ مزار کے غسل کی عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جو عشاء کی نماز سے پہلے اخطام پذیر ہوگی – عشاء کی نماز کے بعد محفل ذکر خدا و محفل میلاد مصطفی ہوگی جو رات گئے تک جاری و ساری رہے گی- 11 اپریل 2026 بروز ہفتہ عرس کی تقریبات کا آغاز فجر کی نماز کے بعد ہوگا جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام خطیب حضرات اقا کریم کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ پر سیر حاصل گفتگو فرمائیں گے اپنی تقاریر میں اس کے علاوہ مشائخ عظام اور خطیب حضرات حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کی دینی ملی خدمات پر بھی روشنی ڈالیں گے حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب نے جو دین کی خدمت کی ذکر خدا عشق مصطفی کے فیض کو عام کیا اور دنیا کے طول و عرض تک حق کے اس پیغام کو پہنچایا حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب نے جو دین کی اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا -خواجہ محمد معصوم صاحب اتحاد بین المسلمین کے عظیم دائمی تھے- خواجہ صاحب نے ذکر خدا عشق مصطفی اور محبت اولیاء کے لیے گراں قدر خدمات پیش کی – 11 اپریل بروز ہفتہ 2026 شام مغرب سے عشاء چادر پوشی کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوگی جو عشاء کی نماز تک جاری و ساری رہے گی- 12 اپریل بروز اتوار 2026 محفل پاک کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوگا- زائرین کے لیے ناشتے کا وسیع انتظام ہوگا باقاعدہ محفل پاک کا آغاز صبح 10 بجے سے دوپہر ظہر تک جاری و ساری رہے گا-جس میں مشائخ عظام علماء کرام مفتیان عظام اور خطیب حضرات اقا کریم کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ پر سحر حاصل بحث کریں گے اس دوران نعت خوان حضرات نعت خوانی سے زائرین اور مریدوں کے قلوب کو منور فرمائیں گے ٹھیک ایک بج کے 30 منٹ پر باجماعت نماز ادا کی جائے گی اس کے فوری بعد صلوۃ والسلام ہوگا- جس کے بعد ملک و ملت کے لیے اور عالم اسلام کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں گی زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا لنگر کے بعد اجازت عام وخاص ہوگی- یہ عرس پاک صاحب لولاک محکمہ اوقاف اور وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منایا جائے گا اور اس میں تمام دنیا سے لوگ شرکت فرمائیں گے-












