جمعه,  27 مارچ 2026ء
ڈاکٹر غضنفر مہدی کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کیلئے مجالسِ عزا منعقد

اسلام آباد(عرفان حیدر)  ڈاکٹر غضنفر مہدی کی اہلیہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مختلف مقامات پر مجالسِ عزا اور مجالسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جن میں علماء اور ذاکرین نے مرحومہ کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عالمی شہرت یافتہ اسکالر خانم طیبہ بخاری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی پوری زندگی اہلِ بیتؑ کی مقدس خواتین کی تعلیمات کی ترویج میں گزری اور وہ خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کو ایک نیک، خدا ترس اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی مدد کو اپنا فرض سمجھتی تھیں۔ مجلس سے ذاکرہ تہذیب زہرا نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

دریں اثناء، مرکزی جامع مسجد اثنا عشری جی-6/2 میں نمازِ جمعہ کے بعد بھی مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس سے علامہ قمر عباس زیدی اور علامہ اختر عباس نے خطاب کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں