پیر ہاؤس بری امام سرکار میں عیدالفطر کے موقع پر روحانی تقریب، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عیدالفطر کے موقع پر پیر ہاؤس بری امام سرکار میں روحانی و مذہبی عقیدت کے ساتھ عبادات اور حاضریوں کا اہتمام کیا گیا۔ عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار اور دربار عالیہ رتے ہوتر شریف کے جانشین پیر صاحبان نے دربار حضرت بری امام سرکارؒ اور دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے اپنے روحانی پیشواؤں کے ہمراہ دعا میں شرکت کی۔ ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ عالمِ اسلام کے اتحاد اور بالخصوص ایران کی سلامتی اور کامیابی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔

تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین اور مریدین نے مشترکہ طور پر گروپ فوٹو بھی بنوایا، جبکہ پورا ماحول روحانیت اور عقیدت سے بھرپور رہا۔

مزید خبریں