اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد ریاض کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک اور آزاد کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری، سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن بھی موجود تھےتقریب میں آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، وزراء حکومت چوہدری قاسم مجید، سردار ضیاء القمر، سید بازل علی نقوی، چوہدری رفیق نئیر، ملک محمد ظفر، جاوید اقبال بڈھانوی، نبیلہ ایوب اور چوہدری علی خان سونی نے بھی شرکت کیاس کے علاوہ مشیر حکومت سردار احمد صغیر، ممبر اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی، سابق ڈپٹی سپیکر شاہین ڈار، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، ممبر اسمبلی جاوید بٹ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر صاحبزادہ ذوالفقار علی، ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال، ترجمان حکومت شوکت جاوید میر، اسپیشل اسسٹنٹ سید اعزاز حسین کاظمی اور سابق امیدوار اسمبلی سردار سعود صادق سمیت متعدد ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی عہدیداران بھی شریک ہوئےافطار ڈنر کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ مہمانوں نے میزبان چوہدری محمد ریاض کی میزبانی کو سراہتے ہوئے اس طرح کی تقریبات کو سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا

مزید خبریں