لندن/مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات اور تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے زاہد مغل کو راجہ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مشیر مقرر کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ زاہد مغل کی تقرری نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے بلکہ ان کی سماجی و سیاسی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زاہد مغل اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، بالخصوص کشمیری کمیونٹی، کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کریں گے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے زاہد مغل کی بطور مشیر تقرری اس ضمن میں ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی پارٹی حلقوں نے اس تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔











