اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے فوکل پرسن اوورسیز افیئرز و بزنس اینڈ ٹریڈ لنکیجز شہریار میمن اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں دارالحکومت کی ترقی اور انتظامی بہتری سے متعلق مختلف امور پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیاملاقات کے دوران اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات کی بہتری، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔ اس موقع پر باہمی اشتراکِ عمل کو مزید مؤثر بنانے، سرکاری اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کو قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اسلام آباد کو ایک مثالی اور جدید شہر بنایا جا سکتا ہےڈپٹی کمشنر نے شہری نظم و نسق، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ فوکل پرسن اوورسیز افیئرز نے بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کو اسلام آباد میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے عزم کا اظہار کیا ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ کاوشوں، مؤثر منصوبہ بندی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے اسلام آباد کو مزید فعال، منظم اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا، اور آئندہ تقریبات و پروگرامز کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔











