اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آمّن المؤمنین حضرت نبی اکرم ﷺ کی زوجۂ محترمہ، حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کا 1437 واں یومِ وصال 28 فروری (10 رمضان المبارک) کو پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ممتاز اسکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دنیا کی سب سے بڑی تقریب، عالمی وصالِ حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کانفرنس، 28 فروری کو دوپہر دو بجے سے شام تک پرل کانٹینینٹل ہوٹل، راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں ملک اور بیرونِ ملک سے نامور علما، مشائخ اور اسکالرز شرکت کریں گے اور حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کی حیاتِ پاک اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔











