اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشیں بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی نےاسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد۔( پ ر) سجادہ نشیں بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی نے کہا کہ خودکش حملہ انسانیت، مذہبی اقدار اور قومی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
سجادہ نشیں بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر ملک میں امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم قوم کے اتحاد اور بیداری سے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے واقعے کے حقائق کو فوری طور پر منظرِ عام پر لانے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا
پیر سید حیدر علی گیلانی نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی تاکہ پاکستان کو ایک پُرامن اور محفوظ ملک بنایا جا سکے











