اتوار,  11 جنوری 2026ء
آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام ہیلتھ و میڈیکل شعبے کی شخصیات کے اعزاز میں پروقار تقریب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام ہیلتھ اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ شخصیات اور مختلف اداروں کے سی ای اوز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نثار احمد گورڑ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید اللہ جان مروت نے کہا کہ ہیلتھ اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے مسائل اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور یکجہتی کے بغیر شعبے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: نندرکہ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد

سیکریٹری جنرل اور فاؤنڈر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز عبدالوحید بابی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہیلتھ اور میڈیکل برادری کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

سینئر نائب صدر طاہر نواز (ڈائریکٹر ارادہ) نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں آل پاکستان پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد خان، ایکسل لیب سے کمال آفریدی، طارق اقتدار، راجہ مبشر، کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر سے سعید رفیق، ائرنٹ سے رضا المصطفیٰ، شاہین لیب سے قمر رزاق، یونیورسل لیب سے مسعود قریشی، بلیو چینل سے مصطفین کاظمی اور روز چینل سے نوابزادہ علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر موسم کی مناسبت سے مہمانوں کی تواضع چکن کارن سوپ سے کی گئی۔

مزید خبریں